Oncology: Urdu Translation by Eshal Inam (Original article by: Kay Shinn Thant San)

(Oncology (انکولوژی 

کے شن تھانت سان 

اپریل 2026 7 

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انسان کہاں رہتا ہے، یہی بات اس بات کا تعین کرتی ہے کہ آیا وہ جینے کا حق رکھتا ہے یا نہیں۔ یہ حقیقت خاص طور پر کینسر کے معاملے میں نمایاں نظر آتی ہے۔ کینسر دراصل سو سے زائد مختلف بیماریوں کا مجموعہ ہے، جسے اکثر "العالج" اور "مایوس کن" جیسے الفاظ سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ 

اس کے باوجود، طبی شعبے سے وابستہ افراد کی مسلسل محنت اور عزم نے ایک ایسی طبی تخصص کو جنم دیا ہے جسے آنکولوجی کہا جاتا ہے، جو کینسر کی تشخیص، عالج اور اس کے مؤثر انتظام کی ذمہ دار ہے۔ 

کینسر کے عالج اور نگہداشت کے عام طریقوں میں ہر مریض کے لیے انفرادی نوعیت کے عالج کے کیموتھراپی ،(Immunotherapy (منصوبے شامل ہوتے ہیں، جیسے امیونوتھراپی اور سرجنز و ریڈی ایشن ماہرین کے ساتھ مشترکہ طور پر عالج کرنا۔ حالیہ برسوں ،(Chemotherapy( Artificial (میں نئی تکنیکوں اور ٹیکنالوجیز نے بھی نمایاں ترقی کی ہے، جن میں طب میں مصنوعی ذہانت نینو ٹیکنالوجی (Intelligenceکا استعمال اور جدید ادویات کی ترسیل کے نظام، مثالً 

شامل ہیں۔ اگرچہ یہ پیش رفت امید افزا ہے، لیکن ہمیں کامیابیوں پر نظر رکھتے ،(Nanotechnology( ہوئے ان لوگوں کی تکلیف کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے جو اب بھی اس بیماری سے نبرد آزما ہیں۔ 

کم آمدنی اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں آبادی میں تیز رفتار اضافہ، عمر رسیدہ افراد کی بڑھتی ہوئی 

طرز زندگی جیسے جسمانی سرگرمی میں کمی اور شراب نوشی کے بڑھتے ہوئے ِ 

تعداد، اور غیر صحت مند 

ہیومن پیپیلوما وائرسکی وجہ سے ہونے (HPV (رجحانات نے انفیکشن سے پیدا ہونے والے کینسرز، مثالً والے سروائیکل کینسر اور ہیپاٹائٹس بی/سی کی وجہ سے ہونے والے جگر کے کینسر کے کیسز میں اضافہ پر کمزور (Carcinogens (کر دیا ہے۔ اس کے عالوہ، آلودہ ماحول اور سرطان پیدا کرنے والے ماّدوں ضابطہ بندی نے بھی اس مسئلے کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔ اسی وجہ سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ کم انسانی رکھنے والے ممالک میں آئندہ 24 برسوں میں کینسر کے نئے مریضوں کی تعداد میں (HDI (ترقیاتی اشاریہ 142 فیصد اضافہ ہوگا۔ 

اس مسئلے میں نظامی کمزوریاں اور ناکامیاں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اسکریننگ پروگراموں، صحت سے متعلق آگاہی، اور تشخیصی امیجنگ سہولیات کی کمی کے باعث اکثر مریضوں میں کینسر کی تشخیص اس وقت ہوتی ہے جب بیماری آخری مراحل میں پہنچ چکی ہوتی ہے۔ مزید برآں، طبی عملے کی کمی، محدود تربیتی پروگرام، اور آنکولوجسٹ، ریڈیولوجسٹ اور دیگر ماہرین کی ناکافی تعداد مریضوں کی مؤثر دیکھ بھال میں بڑی رکاوٹ ہے۔ کینسر کے مخصوص مراکز اور جدید ہسپتالوں کی کمی، پرانا یا ناکارہ طبی سامان، اور عالج کی بلند الگت بھی عالج میں تاخیر اور قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بنتی ہے۔ 

ہر اندھیری سرنگ کے آخر میں روشنی ضرور ہوتی ہے، اور اسی طرح اس عالمی بحران کا حل بھی موجود ہے۔ قومی سطح پر ایسے نظامی اقدامات کیے جا سکتے ہیں جن میں کینسر کی اسکریننگ اور رجسٹریوں کے لیے فنڈنگ میں اضافہ، بیماری کی روک تھام کو اولین ترجیح دینا )جس میں ہر شہری کی متعدی بیماریوں کے خالف ویکسینیشن کو یقینی بنانا شامل ہے(، اور صحت کے شعبے سے وابستہ کارکنوں کی اور (NGOs (معیاری تربیت شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، تعاون بھی نہایت اہم ہے۔ غیر سرکاری تنظیموں

ہمسایہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے سے طبی ٹیکنالوجی کے بہتر نظام تیار کیے جا سکتے ہیں، جس سے تمام ممالک کو فائدہ ہوگا۔ عام افراد بھی آگاہی پھیال کر اور کینسر سے متعلق فالحی اداروں کی حمایت کر کے اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اگر ہم سب مل کر کوشش کریں تو ایسا مستقبل ممکن ہے جہاں دنیا کے ہر خطے میں کینسر کے خطرات کم ہوں اور ہر انسان کو صحت مند زندگی گزارنے کا یکساں موقع مل سکے۔


Comments

Popular posts from this blog

Andreah Falame - Neurology

Public Health - Leela Basole

Oncology - Kay Shinn Thant San