Public Health: Urdu Translation by Eshal Inam (Original article by: Fatima Boganee)

(Health Public (عوامی صحت 

فاطمہ بوگانی 

7 اپریل 2026 

عوامی صحت ہمیشہ سے انسانیت کی خاموش بنیاد رہی ہے، لیکن وباؤں، موسمیاتی تبدیلی، اور صحت کی بڑھتی ہوئی عدم مساوات کے اس دور میں یہ اب پس منظر کا شعبہ نہیں رہا۔ یہ اب پہلی دفاعی صف بن چکا ہے۔ 

بنیادی طور پر عوامی صحت ایک بظاہر سادہ سوال پوچھتی ہے: ہم لوگوں کو مریض بننے سے پہلے صحت مند کیسے رکھ سکتے ہیں؟ مگر اس سوال کا جواب ہرگز آسان نہیں۔ متعدی بیماریاں سرحدوں کی پابند نہیں ہوتیں، فضائی آلودگی کسٹمز پر نہیں رکتی، اور غلط معلومات کسی بھی وائرس سے زیادہ تیزی سے پھیلتی ہیں۔ ڈ- 

کوو 19 نے اس ِ 

حقیقت کو نہایت واضح انداز میں دنیا کے سامنے رکھا، یہ ثابت کرتے ہوئے کہ کمزور عوامی صحت کے نظام دنیا بھر کی صحت کے تحفظ کے لیے خطرہ ہیں۔ 

عالمی سطح پر آج بھی وہ بیماریاں، جن سے بچاؤ ممکن ہے، بیماریوں کے بوجھ کا بڑا حصہ ہیں۔ ذیابیطس اور دل کی بیماریاں جیسی غیر متعدی بیماریاں کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں تیزی سے بڑھ رہی ہیں، جبکہ صفائی اور نکاس ٔی آب کے ناکافی نظام ہیضہ اور دیگر آبی بیماریوں کے پھیالؤ کا باعث بن رہے ہیں۔ یہ طب کی ناکامی نہیں بلکہ پالیسی، منصوبہ بندی، اور سیاسی عزم کی ناکامی ہے۔ 

اسی لیے عوامی صحت صرف ایک سائنسی شعبہ نہیں بلکہ ایک اخالقی ذمہ داری بھی ہے۔ حفاظتی ٹیکہ جات کے پروگراموں، صاف پانی کے نظام، ذہنی صحت کی خدمات، اور صحت سے متعلق آگاہی پر کی جانے والی سرمایہ کاری ایسے فوائد فراہم کرتی ہے جو صرف ہسپتالوں کی توسیع سے کبھی حاصل نہیں ہو سکتے۔ عالج کے مقابلے میں احتیاط نہ صرف کم خرچ ہے بلکہ زیادہ منصفانہ اور پائیدار بھی ہے۔ 

صحت کی دیکھ بھال کا مستقبل صرف آپریشن تھیٹروں میں طے نہیں ہوگا۔ اس کی تشکیل کالس رومز، مقامی برادریوں، اور موسمیاتی پالیسی بنانے والے اداروں میں ہوگی۔ اگر ہم واقعی عالمی سطح پر صحت میں مساوات چاہتے ہیں، تو عوامی صحت کو فیصلہ سازی کے حاشیے سے نکال کر اس کے مرکز میں النا ہوگا، کیونکہ اس کا اصل مقام ہمیشہ سے یہی رہا ہے۔ 

فاطمہ بوگانی ایک طالبہ ہیں جنہیں عوامی صحت، عالمی سطح پر صحت میں مساوات، اور صحت کے نتائج کی تشکیل میں پالیسی کے کردار سے

Comments

Popular posts from this blog

Andreah Falame - Neurology

Public Health - Leela Basole

Oncology - Kay Shinn Thant San